Episode · کہانی پاکستانی
کھدائی، گرد و غبار اور بدترین رش، ریڈ لائن منصوبے نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کر دی
19 Feb 2026 · 6 min
Episode notes
ایک میگا منصوبے نے اہلِ کراچی کی زندگیاں اجیرن کر کے رکھ دی ہیں، صوبائی حکومت نے یہ منصوبہ شہریوں کی آسانی اور بہترین ٹرانسپورٹ کو مدنظر رکھ کر شروع کیا تھا تاہم لاکھوں شہری اب مسلسل تاخیر کا شکار اس منصوبے سے شدید پریشانی کا شکار دکھائی دیتے ہیں، یہ وہ منصوبہ ہے جو آج سے تقریبا 4 برس قبل ریڈ لائن بی آر ٹی کا نام سے شروع کیا گیا تھا، 27 کلومیٹر طویل یہ ٹریک ، ملیر ہالٹ سے شروع ہو کر یونیورسٹی روڈ اور پھر نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا۔
More from کہانی پاکستانی All episodes →
-
1 Apr 2026 · 6 min
ایران اسرائیل جنگ میں پہلا پاکستانی جاں بحق، میت کی راہ تکتے لواحقین غم سے نڈھال
ایران اسرائیل جنگ کے باعث جہاں پاکستان میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے وہیں، اس جنگ میں پہلا پاکستانی بھی جاں بحق ہوگیا ہے، جس کی میت کےحصول کیلئے پاکستان میں موجود لواحقین راہیں تک رہے ہیں.
-
19 Mar 2026 · 7 min
تعلیم اور ہنر کے ذریعے بیشمار زندگیاں سنوارنے والی ماہین بلوچ کی متاثر کن کہانی
ماہین واحد بلوچ نے اپنے علاقے کے وہ بچے جو غربت، والدین کی عدم توجہ یا پھر دیگر وجوہات کی بنا پر اسکولز جانے سے محروم تھے، انہیں اپنے گھر پر جمع کرنا شروع کیا اور اسٹوری ٹیلنگ کا آغاز کیا، رکاؤٹوں، مالی و معاشرتی مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کیا اور اس سلسلے کو کامیابی سے آگے بڑھاتے ہوئے ان بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکلز سکھانے کا کام بھی شروع کیا، جس سے نہ صرف وہ بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے لگے ہیں بلکہ جدید اسکلز سیکھ کر معاشرے کے کارآمد شہری بھی بننے لگے۔
-
17 Mar 2026 · 3 min
عید کی خوشیوں میں سب کو شامل کرنے والا حجام عمران
عمران کے لیے سب سے قیمتی چیز پیسہ نہیں، بلکہ کسی کے چہرے پر آنے والی وہ مسکراہٹ ہے جو ان کے ہاتھوں سنورنے کے بعد نظر آتی ہے۔ عمران ویسے تو سال بھر مستحق افراد کے مفت میں بال کاٹنے سے منع نہیں کرتے تاہم عید سے قبل وہ خصوصی طورپر چھوٹے بچوں اور وہ افراد جو استطاعت نہ رکھتے ہوں انہیں خود تلاش کر کے ان کو سنوارنے کا کام کرتے ہیں۔
-
5 Mar 2026 · 7 min
پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں کو اپنے کیمرے کے زریعے دنیا تک پہنچانے والا فوٹو گرافر اسمار حسین
پاکستان کا ایک ایسا فوٹو گرافر جو ملک کے دور دراز علاقوں، برف سے ڈھکی وادیوں، خزاں کے موسم میں رنگ بدلتے مناظر، نیلگوں جھیلیں، سنسان ساحل اور ایسے جزیرے جن کا نام بھی بہت کم لوگوں نے سنا ہو، انہیں اپنے کیمرے میں قید کرتا ہے اور پھر دنیا کے سامنے لے کر آتا ہے، اُن کی تصاویر صرف خوبصورت مناظر کا ہی احاطہ نہیں کرتی بلکہ پاکستان کا وہ چہرہ ہیں جس پر اکثر لوگوں کو یقین ہی نہیں آتا۔
-
4 Mar 2026 · 7 min
ناک کی مدد سے ویڈیو بنانے اور ایڈٹ کرنے والا کانٹینٹ کریٹر نمیرعثمانی
کبھی کبھار زندگی انسان کو ایسے امتحان میں ڈال دیتی ہے، جس کے بعد اکثر لوگ شکست مان لیتے ہیں لیکن وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو حالات کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں بلکہ اپنی محنت، جستجو اور لگن سے منفرد پہچان بھی بناتے ہیں۔ نمیر عثمانی سے، وہ نوجوان ہیں، جو سیریربل پالسی نامی خطرناک بیماری کا شکار ہے، تاہم اس نے اپنی معذوری کو کبھی مجبوری بننے نہیں دیا
-
18 Feb 2026 · 5 min
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں کھجور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
ماہِ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر میں کھجور کی مانگ بڑھ جاتی ہے، کئی ممالک میں اِس مقدس مہینے کے احترام میں کھجور کی قیمتوں میں کمی کر دی جاتی ہے تاکہ روزہ دار آسانی سے سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کر سکیں، تاہم پاکستان میں صورتحال اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے، رمضان شروع ہوتے ہی کھجور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور عام آدمی کے لیے افطار کی یہ بنیادی سوغات بھی مہنگی ہوگئی ہے
-
5 Feb 2026 · 5 min
'You can't scare me, I have three daughters', a father's beautiful message written on a car goes viral on social media - ’تم مجھے ڈرا نہیں سکتے، میری تین بیٹیاں ہیں‘ گاڑی پر لکھا ایک والد کا خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
You can't scare me, I have three daughters, the beautiful message written on the car by a father about his daughters went viral across Pakistan as soon as he saw it. It seems like a sentence, but behind this sentence lies a whole story of a father's love and pride. This sentence is the voice of a father who does not consider his daughters as weaknesses but as hope, courage and strength and proudly tells the world that he has three daughters. - تم مجھے ڈرا نہیں سکتے، میری تین بیٹیاں ہیں، والد کا اپنی بیٹیوں سے متعلق گاڑی پر لکھا خوبصورت پیغام دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان بھر میں وائرل ہوگیا،…
-
4 Feb 2026 · 7 min
The 'Tree Man of Pakistan' who planted more than 100,000 trees - ایک لاکھ سے زائد پودے لگانے والا ’ٹری مین آف پاکستان‘
Shiroz Siraj, a young man who has created a unique identity for himself as the “Tree Man of Pakistan,” believes that Pakistan is facing the dangerous consequences of climate change — something he witnesses with his own eyes every day. Rising temperatures, unusual weather patterns, and natural disasters disturbed him so deeply that he decided to take action on his own. To fight climate change, he has so far planted more than one hundred thousand trees. - ٹری مین آف پاکستان کے نام سے اپنی منفرد پہچان بنانے والے نوجوان شیروز سراج کا خیال ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج کا سامنا…
-
21 Jan 2026 · 6 min
100 سے زائد کمسن بچوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 100 سے زائد کم عمر بچوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والے درندے کو پولیس نے ساتھی سمیت کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا ہے، ملزم عمران گزشتہ 5 برسوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں کم عمر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناتا رہا ہے، ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج کیے گئے۔
-
21 Jan 2026 · 7 min
کراچی کے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی سے27 افراد جاں بحق، 81 افراد لاپتہ، 1200 دکانیں جل کر خاکستر
کراچی کے معروف شاپنگ مال ’گل پلازہ‘ میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث پورا ملک سوگوار ہے، دہائیوں کی بدترین آگ کے نتیجے میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 81 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ اس خوفناک آگ کے باعث پلازہ میں موجود 1200 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں، جس سے دکانداروں کے اربوں روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے
