Skip to content
Melo Podcasts Home
CategoriesLanguagesFollowing

Episode notes

کسی کے ہاتھ میں سوئی ہے، کسی کے ہاتھ میں دھاگا اور کسی کے ہاتھ مٹی کو شکل دے رہے ہیں۔ یہ صرف ہنر مند ہاتھ نہیں، بلکہ ایسے ہاتھ ہیں جو محدود وسائل کے باوجود اپنے گھروں کے چولہے بھی جلا رہے ہیں اور سندھ کی صدیوں پرانی روایت کو بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ دیہات کی چار دیواری میں برسوں سے خاموشی سے ہنر دکھانے والی سندھ کی ہزاروں خواتین کو اپنی محنت لوگوں تک پہنچانے کا موقع ملا 18ویں سرتیوں سنگ کرافٹ نمائش میں، جہاں سندھ کے 15 اضلاع سے تعلق رکھنے والی 6 ہزار سے زائد دیہی خواتین کی ہاتھ سے تیار کردہ اشیا پیش کی گئیں #sbsaudiopodcast ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو…

کہانی پاکستانی

by SBS · Urdu · News

پاکستان سے سماجی و معاشرتی خبریں اور کہانیاں

More from کہانی پاکستانی

  1. 1 Oct 2026 · 5 min

    کراچی کی 116 سال پرانی دکان، جہاں کتابوں کے شوقین خالی ہاتھ نہیں لوٹتے

    کراچی (پاکستان) کی ایک گلی میں موجود چھوٹی سی دکان باہر سے دیکھیں تو شاید عام سی لگے، لیکن اندر قدم رکھتے ہی ہر طرف کتابیں ہی کتابیں نظر آتی ہیں۔ پرانی الماریوں میں سجی کتابیں، کہیں پرانے رسالوں کے ڈھیر اور ان کے درمیان بیٹھے 77 سالہ حبیب حسین عباسی۔ یہ عباسی کتب خانہ ہے، جو 1910 میں قائم ہوا۔ ایک صدی سے زیادہ عرصہ گزر گیا، کئی نسلیں آئیں اور گزر گئیں، لیکن اس دکان میں کتابوں کا سلسلہ آج بھی قائم ہے۔ یہاں آنے والوں میں کچھ لوگ اپنی پسند کی کتاب تلاش کرتے ہیں تو کچھ کسی ایسی پرانی کتاب کی تلاش میں پہنچتے ہیں جو انہیں کہیں اور نہیں ملتی۔ ایک صدی سے زائد پرانے کتب خانے کی کہانی بھی دلچسپ ہے اور…

  2. 30 Sep 2026 · 8 min

    چھوٹے سے فوڈ کارٹ سے بڑے خوابوں تک، عبداللہ اور تزمین کی متاثر کن کہانی

    کچھ خواب بڑے وسائل کے محتاج نہیں ہوتے، بس انہیں حقیقت میں بدلنے کے لیے ہمت، محنت اور ایک دوسرے کا ساتھ درکار ہوتا ہے۔ عبداللہ اقبال اور تزمین اقبال نے بھی کچھ ایسا ہی خواب دیکھا اور سوشل میڈیا پر فروٹس کپس کی ویڈیوز سے متاثر ہوکر ایک چھوٹے سے فوڈ کارٹ سے اپنے کاروباری سفر کا آغاز کیا۔ ایلیمنٹ سی کے نام سے شروع ہونے والے اس کارٹ پر دونوں بہن بھائی شہریوں کو تازہ فروٹس کپس اور موسمی جوسز فراہم کر رہے ہیں، جہاں ذائقے کے ساتھ صفائی اور حفظانِ صحت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ #sbsaudiopodcast ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio…

  3. 17 Sep 2026 · 6 min

    لیاری کی گلیوں کی کہانی دنیا کو سنانے والا ریپر، ’کاکے تھاؤزنڈ‘

    لیاری کی گلیوں میں پلنے والی ایک آواز، جو کبھی گھر والوں سے چھپ کر ریپ کرتی تھی، آج انہی گلیوں کی کہانی دنیا کو سنانے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ صرف آٹھ سال کی عمر میں ریپ کا شوق پالنے والے وقاص نے وقت کے ساتھ اپنی اسی آواز کو ’’کاکے تھاؤزنڈ‘‘ کے نام سے ایک منفرد شناخت دے دی۔ لیاری کی اسٹریٹ لائف، یہاں کے لوگوں اور گلی محلوں کے رنگ کو اپنے ریپ میں سمیٹنے والے کاکے تھاؤزنڈ چاہتے ہیں کہ ان کی موسیقی کے ذریعے دنیا، لیاری کو ایک مختلف انداز سے دیکھے۔ پٹاری میوزک پر گانے ’’کاکے‘‘ سے ملنے والی پذیرائی نے اس سفر کو نئی پہچان دی۔ #sbsaudiopodcast ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک…

  4. 3 Sep 2026 · 7 min

    انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب باعزت روزگار کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

    انقلابی شاعر حبیب جالب نے اپنی شاعری کے ذریعے ہمیشہ جبر، ناانصافی اور طبقاتی تفریق کے خلاف آواز بلند کی، لیکن ان کے اہلِ خانہ کی اپنی زندگی بھی معاشی مشکلات اور مسلسل جدوجہد سے عبارت رہی۔ حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب آج بھی اپنے خاندان کی کفالت کے لیے مختلف کام کررہی ہیں اور کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجائے باعزت روزگار حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی کوشش کے تحت انہوں نے لاہور (پاکستان) کی کریم بلاک مارکیٹ میں گھر کا تیار کردہ کھانا فروخت کرنے کے لیے ایک اسٹال قائم کیا، مگر ان کے مطابق انتظامیہ نے صرف ایک روز بعد ہی اسے ہٹوا دیا۔ جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک…

  5. 2 Sep 2026 · 7 min

    اہلِ خانہ کو راشن دے کر چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی ریوا خان

    کراچی (پاکستان) کے پسماندہ اور طویل عرصے سے نظرانداز کیے جانے والے علاقے کٹی پہاڑی میں ریوا خان نے تعلیم سے محروم بچوں کے لیے امید کا ایک نیا چراغ روشن کیا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ریوا خان ایک ایسا مفت اسکول چلا رہی ہیں جہاں غربت اور چائلڈ لیبر کے باعث اسکول نہ جانے والے بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ تخلیقی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔ وسائل کی کمی، محدود جگہ، مقامی سطح پر پھیلائی گئی غلط فہمیوں، دھمکیوں اور حملوں کے باوجود ریوا خان نے اپنا تعلیمی مشن جاری رکھا۔ ابتدا میں اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے خوف زدہ والدین اب نہ صرف ان پر اعتماد کرتے ہیں بلکہ…

  6. 19 Aug 2026 · 7 min

    چائے کے ہوٹل سے عالمی چیمپئن بننے تک، کک باکسر آغا کلیم کی ناقابلِ یقین جدوجہد

    دن کے آٹھ گھنٹے چائے کے ہوٹل پر کام، پھر تھکے ہوئے جسم کے ساتھ کک باکسنگ کی سخت ٹریننگ، یہ کسی فلم کی کہانی نہیں بلکہ پاکستان کے عالمی چیمپئن آغا کلیم کی زندگی ہے۔ وسائل محدود ہیں، خوراک اور پروٹین کے لیے پیسے نہیں، بیرونِ ملک تربیت کا خرچ برداشت کرنا بھی ممکن نہیں، مگر ان تمام مشکلات کے باوجود آغا کلیم نے اپنے خواب کو زندہ رکھا اور عالمی رِنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے…

  7. 6 Aug 2026 · 5 min

    بلوچستان کی انتظامی تاریخ کی پہلی خاتون کمشنر سائرہ عطا

    بلوچستان کا وہ ضلع جہاں آج بھی عوام بنیادی سہولتوں کے منتظر ہیں، وہیں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے صوبے کی انتظامی تاریخ میں نئی مثال قائم کردی۔ آواران (بلوچستان) سے تعلق رکھنے والی سائرہ عطا کو حکومتِ بلوچستان نے لسبیلہ ڈویژن کی کمشنر مقرر کردیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ بلوچستان کی تاریخ میں کمشنر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ…

  8. 5 Aug 2026 · 7 min

    صدیوں پرانے ساز رباب کی روایت کا آخری محافظ سہیل محمد

    سازوں کی دنیا میں کچھ آوازیں ایسی ہوتی ہیں جو وقت گزرنے کے باوجود اپنی کشش نہیں کھوتیں۔ رباب بھی انہی کلاسیکی سازوں میں سے ایک ہے، جس کی دھن آج بھی سننے والوں کو صدیوں پرانی موسیقی اور ثقافت کی یاد دلاتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور مشینی دور میں جہاں روایتی ہنر تیزی سے معدوم ہوتے جا رہے ہیں، وہیں سندھ میں ایک ایسا ہنر مند بھی موجود ہے جو اپنے ہاتھوں سے رباب بنا کر نہ صرف اس قدیم فن کو زندہ رکھے ہوئے ہے بلکہ آنے والی نسلوں تک اس ثقافتی ورثے کو منتقل کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود…

  9. 23 Jul 2026 · 7 min

    18 ہزار کلومیٹر کا ناقابلِ یقین سفر، پاکستانی بائیکرز آرکٹک سرکل پہنچ گئے

    ریگستان، برفانی پہاڑ، دشوار گزار شاہراہیں اور ہزاروں کلومیٹر کا سفر، چار پاکستانی بائیکرز تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے نہ صرف ناروے کے نورڈ کیپ (آرکٹک سرکل) تک پہنچے بلکہ پاکستان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں پر یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ٹیم بھی بن گئے۔ گروپ کو لیڈ کرنے والے معروف ٹریولر شیراز سمیع، اُن کے 19 سالہ بیٹے اور دیگر 2 افراد نے یہ منفرد مگر دلچسپ سفر ایک ساتھ کیا۔ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ…

  10. 22 Jul 2026 · 6 min

    پلازما ٹیکنالوجی: پاکستانی انجینئر نے سیوریج کے پانی کودوبارہ قابلِ استعمال بنانے کا حل دے دیا

    دنیا بھر میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت، آلودگی اور سیوریج کے ناقص نظام کے باعث سالانہ لاکھوں افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ ترقی پذیر ممالک اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ایسے میں ایک پاکستانی سائنسدان کی تحقیق امید کی نئی کرن بن کر سامنے آئی ہے۔ انوائرمنٹل انجینئر مبشر سلیم نے شمسی توانائی سے چلنے والا جدید سولر پاورڈ پلازما واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم تیار کیا ہے، جو کم لاگت میں سیوریج کے پانی کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا…

Every episode of کہانی پاکستانی →

Take it with you

The Melo app keeps playing with the screen off, works in the car and on your watch, wakes you to your station, and browses the whole catalogue offline. Free, no ads, no account.

Get it on Google Play