Skip to content
Melo Podcasts Home
CategoriesLanguagesFollowing

Episode notes

میمونہ مرزا شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں لیکن ان کا شوق انہیں وادی وادی لئے پھرتا ہے۔ اپنی موٹر سائیکل پر ملک کا چپہ چپہ گھومنے والی میمونہ کہتی ہیں انہیں قدرتی مناظر کو اپنی آنکھ سے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔

کہانی پاکستانی

by SBS · Urdu · News

پاکستان سے سماجی و معاشرتی خبریں اور کہانیاں

More from کہانی پاکستانی

  1. 10 Jun 2026 · 8 min

    زخمی اور لاوارث جانوروں کا مسیحا، کراچی کا 'ون مین ایمبولینس'

    کراچی (پاکستان) کی مصروف اور ہنگامہ خیز سڑکوں پر ایک ایسی ایمبولینس بھی دوڑتی ہے جو انسانوں نہیں بلکہ بے زبان جانوروں کی مدد کے لیے وقف ہے۔ اس منفرد’ون مین ایمبولینس‘ کے پیچھے سید فیصل ہیں، جو اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر زخمی، بیمار اور لاوارث جانوروں تک پہنچتے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی وہ ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہیں، ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہیں اور جانور کی حالت کے مطابق اسے شیلٹر ہوم منتقل کرنے یا کسی محفوظ ہاتھوں میں دینے کا انتظام کرتے ہیں۔ روزانہ کئی کیسز نمٹانے والے سید فیصل نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ ان بے زبان مخلوقات کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے…

  2. 21 May 2026 · 5 min

    عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا تانتا بندھ گیا

    عید قرباں قریب آتے ہی سب سے پاکستانیوں کا سب سے بڑا مشن کم قیمت میں اچھا جانور گھر لانے کا ہوتا ہے، ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ جانور خوبصورت بھی ہو اور قیمت بھی مناسب ہو، ایسے میں ملک بھر میں مویشیاں منڈیاں لگ چکی ہیں جہاں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جبکہ بیوپاریوں اور خریداروں کے بھاؤ تاؤ بھی شروع ہو چکا ہے۔

  3. 13 May 2026 · 8 min

    Breaking the taboos — Yousha Hussain, Pakistan’s first male belly dancer - روایات کو چیلنج کرتا پاکستان کا پہلا مرد بیلی ڈانسر یوشا حسین

    In Pakistani society, where even men dancing indoors is often considered inappropriate, there is a young man who chose to become a belly dancer. He faced strong backlash for this decision—his family taunted him, relatives mocked him, and friends labelled him in various ways. However, driven by his passion and determination, he overcame social barriers and became not only Pakistan’s first male belly dancer but also carved out a unique identity for himself. - پاکستانی معاشرے میں جہاں مردوں کے کھلےعام ڈانس کرنے کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے، وہیں ایک ایسا نوجوان بھی ہے جس نے بیلی ڈانسر بننے کا…

  4. 29 Apr 2026 · 8 min

    اسپیشل افراد کیلئے پاکستانی کی پہلی جدید اور کم لاگت ٹرائی رائیڈ بنانے والا معذور انجینئر

    ایک پاکستانی الیکڑیکل انجیئر اشتیاق احمد انصاری نے ایک حادثے میں اپنے جسم کا نچلا حصہ کھو دیا تاہم اپنی تکلیف کو اپنی ہمت میں بدلتے ہوئے اشتیاق احمد نے یورپیئن ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرائی رایئڈ یعنی کہ الیکڑیکل پاور سے چلنے والی وہیل چیئرانتہائی کم لاگت میں بنا کر سب کو حیران کردیا ۔

  5. 16 Apr 2026 · 5 min

    سوشل رپورٹ: ماڈل روما ریاض ، مس یونیورس کے بعد کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

    مس یونیورس پاکستان کا اعزاز اپنے نام کرنے والی پاکستانی ماڈل روما ریاض اب کانز فلم فیسٹیول میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گی، ابھرتی ہوئی ماڈل اور خواتین کے حقوق کی کارکن روما ریاض عالمی ایونٹ میں اپنی شرکت کو نہ صرف انفرادی کامیابی سے تشبیہ دے رہی ہیں بلکہ وہ کہتی ہیں کہ اس ایونٹ میں میری شرکت سے وہاں موجود شرکا کو پاکستانی کلچر، خواتین کے حقوق، آزادئ اظہار اور پاکستان سے متعلق دقیانوسی خیالات کی نفی کرنے کا موقع ملے گا۔

  6. 1 Apr 2026 · 6 min

    74 سال کی عمر میں عالمی ریکارڈ بنانے والا پاکستانی

    وہ عمر جس میں اکثر بزرگ آرام اور سکون کو ترجیح دیتے ہیں، اُسی عمر میں ایک پاکستانی بزرگ نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر دیا ہے، مضبوط اعصاب اور شاندار جسمانی فٹنس کے ساتھ، عمر کی آٹھویں دہائی میں بھی وہ کسی نوجوان سے کم نہیں، یہی عزم اور طاقت انہیں ایک کے بعد ایک عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں مدد دے رہی ہے اور اب وہ تیسرا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں، اس شاندار کارنامے کی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈزنے باضابطہ تصدیق بھی کر دی ہے،

  7. 1 Oct 2026 · 5 min

    کراچی کی 116 سال پرانی دکان، جہاں کتابوں کے شوقین خالی ہاتھ نہیں لوٹتے

    کراچی (پاکستان) کی ایک گلی میں موجود چھوٹی سی دکان باہر سے دیکھیں تو شاید عام سی لگے، لیکن اندر قدم رکھتے ہی ہر طرف کتابیں ہی کتابیں نظر آتی ہیں۔ پرانی الماریوں میں سجی کتابیں، کہیں پرانے رسالوں کے ڈھیر اور ان کے درمیان بیٹھے 77 سالہ حبیب حسین عباسی۔ یہ عباسی کتب خانہ ہے، جو 1910 میں قائم ہوا۔ ایک صدی سے زیادہ عرصہ گزر گیا، کئی نسلیں آئیں اور گزر گئیں، لیکن اس دکان میں کتابوں کا سلسلہ آج بھی قائم ہے۔ یہاں آنے والوں میں کچھ لوگ اپنی پسند کی کتاب تلاش کرتے ہیں تو کچھ کسی ایسی پرانی کتاب کی تلاش میں پہنچتے ہیں جو انہیں کہیں اور نہیں ملتی۔ ایک صدی سے زائد پرانے کتب خانے کی کہانی بھی دلچسپ ہے اور…

  8. 30 Sep 2026 · 8 min

    چھوٹے سے فوڈ کارٹ سے بڑے خوابوں تک، عبداللہ اور تزمین کی متاثر کن کہانی

    کچھ خواب بڑے وسائل کے محتاج نہیں ہوتے، بس انہیں حقیقت میں بدلنے کے لیے ہمت، محنت اور ایک دوسرے کا ساتھ درکار ہوتا ہے۔ عبداللہ اقبال اور تزمین اقبال نے بھی کچھ ایسا ہی خواب دیکھا اور سوشل میڈیا پر فروٹس کپس کی ویڈیوز سے متاثر ہوکر ایک چھوٹے سے فوڈ کارٹ سے اپنے کاروباری سفر کا آغاز کیا۔ ایلیمنٹ سی کے نام سے شروع ہونے والے اس کارٹ پر دونوں بہن بھائی شہریوں کو تازہ فروٹس کپس اور موسمی جوسز فراہم کر رہے ہیں، جہاں ذائقے کے ساتھ صفائی اور حفظانِ صحت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ #sbsaudiopodcast ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio…

  9. 17 Sep 2026 · 6 min

    لیاری کی گلیوں کی کہانی دنیا کو سنانے والا ریپر، ’کاکے تھاؤزنڈ‘

    لیاری کی گلیوں میں پلنے والی ایک آواز، جو کبھی گھر والوں سے چھپ کر ریپ کرتی تھی، آج انہی گلیوں کی کہانی دنیا کو سنانے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ صرف آٹھ سال کی عمر میں ریپ کا شوق پالنے والے وقاص نے وقت کے ساتھ اپنی اسی آواز کو ’’کاکے تھاؤزنڈ‘‘ کے نام سے ایک منفرد شناخت دے دی۔ لیاری کی اسٹریٹ لائف، یہاں کے لوگوں اور گلی محلوں کے رنگ کو اپنے ریپ میں سمیٹنے والے کاکے تھاؤزنڈ چاہتے ہیں کہ ان کی موسیقی کے ذریعے دنیا، لیاری کو ایک مختلف انداز سے دیکھے۔ پٹاری میوزک پر گانے ’’کاکے‘‘ سے ملنے والی پذیرائی نے اس سفر کو نئی پہچان دی۔ #sbsaudiopodcast ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک…

  10. 16 Sep 2026 · 7 min

    نگ، دھاگے اور روایت؛ سندھ کی بیٹیوں کے صدیوں پرانے ہنر کی داستان

    کسی کے ہاتھ میں سوئی ہے، کسی کے ہاتھ میں دھاگا اور کسی کے ہاتھ مٹی کو شکل دے رہے ہیں۔ یہ صرف ہنر مند ہاتھ نہیں، بلکہ ایسے ہاتھ ہیں جو محدود وسائل کے باوجود اپنے گھروں کے چولہے بھی جلا رہے ہیں اور سندھ کی صدیوں پرانی روایت کو بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ دیہات کی چار دیواری میں برسوں سے خاموشی سے ہنر دکھانے والی سندھ کی ہزاروں خواتین کو اپنی محنت لوگوں تک پہنچانے کا موقع ملا 18ویں سرتیوں سنگ کرافٹ نمائش میں، جہاں سندھ کے 15 اضلاع سے تعلق رکھنے والی 6 ہزار سے زائد دیہی خواتین کی ہاتھ سے تیار کردہ اشیا پیش کی گئیں #sbsaudiopodcast ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو…

Every episode of کہانی پاکستانی →

Take it with you

The Melo app keeps playing with the screen off, works in the car and on your watch, wakes you to your station, and browses the whole catalogue offline. Free, no ads, no account.

Get it on Google Play