Episode · کہانی پاکستانی
پولیس کی وردی سے جونیئر مسٹر یونیورس تک، اطہر جہان کی کامیابی کی کہانی
9 Jul 2026 · 5 min
Episode · کہانی پاکستانی
9 Jul 2026 · 5 min
کہانی ایک ایسے نوجوان کی کہ جس نے اپنے پہلے ہی بین الاقوامی مقابلے میں جونیئر مسٹر یونیورس کا اعزاز جیت کر دنیا کو حیران کر دیا۔ سندھ پولیس (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر اطہر جہان نے تھائی لینڈ میں منعقدہ مسٹر یونیورس 2026 چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف پاکستان کا پرچم بلند کیا بلکہ یہ ثابت کر دیا کہ عزم، محنت اور مستقل مزاجی کے سامنے کوئی خواب بڑا نہیں ہوتا۔ ایک عام پاکستانی نوجوان سے عالمی چیمپیئن بننے تک کا ان کا سفر اس بات کی زندہ مثال ہے کہ کامیابی قسمت سے نہیں بلکہ کڑی محنت اور لگن سے حاصل ہوتی ہے۔ _______________ جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک…
5 Aug 2026 · 7 min
سازوں کی دنیا میں کچھ آوازیں ایسی ہوتی ہیں جو وقت گزرنے کے باوجود اپنی کشش نہیں کھوتیں۔ رباب بھی انہی کلاسیکی سازوں میں سے ایک ہے، جس کی دھن آج بھی سننے والوں کو صدیوں پرانی موسیقی اور ثقافت کی یاد دلاتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور مشینی دور میں جہاں روایتی ہنر تیزی سے معدوم ہوتے جا رہے ہیں، وہیں سندھ میں ایک ایسا ہنر مند بھی موجود ہے جو اپنے ہاتھوں سے رباب بنا کر نہ صرف اس قدیم فن کو زندہ رکھے ہوئے ہے بلکہ آنے والی نسلوں تک اس ثقافتی ورثے کو منتقل کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود…
23 Jul 2026 · 7 min
ریگستان، برفانی پہاڑ، دشوار گزار شاہراہیں اور ہزاروں کلومیٹر کا سفر، چار پاکستانی بائیکرز تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے نہ صرف ناروے کے نورڈ کیپ (آرکٹک سرکل) تک پہنچے بلکہ پاکستان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں پر یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ٹیم بھی بن گئے۔ گروپ کو لیڈ کرنے والے معروف ٹریولر شیراز سمیع، اُن کے 19 سالہ بیٹے اور دیگر 2 افراد نے یہ منفرد مگر دلچسپ سفر ایک ساتھ کیا۔ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ…
22 Jul 2026 · 6 min
دنیا بھر میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت، آلودگی اور سیوریج کے ناقص نظام کے باعث سالانہ لاکھوں افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ ترقی پذیر ممالک اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ایسے میں ایک پاکستانی سائنسدان کی تحقیق امید کی نئی کرن بن کر سامنے آئی ہے۔ انوائرمنٹل انجینئر مبشر سلیم نے شمسی توانائی سے چلنے والا جدید سولر پاورڈ پلازما واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم تیار کیا ہے، جو کم لاگت میں سیوریج کے پانی کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا…
8 Jul 2026 · 7 min
The towering mountains of Gilgit-Baltistan, Pakistan, are known not only for their breathtaking natural beauty but also for producing artists of extraordinary talent. One such artist is Sajid Ameeri, who has carved out a unique identity by transforming ordinary wire mesh—commonly used in household windows—into his artistic medium. As Pakistan's only wire mesh artist, he is creating remarkable works in a medium that has traditionally never been regarded as part of painting or sculpture. - گلگت بلتستان (پاکستان) کے بلند و بالا پہاڑ صرف قدرتی حسن ہی نہیں بلکہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل فنکار…
25 Jun 2026 · 5 min
محرم الحرام ہمیں قربانی، ایثار اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتا ہے، اسی جذبے کو عملی شکل دیتے ہوئے کچھ پاکستانی نوجوانوں کی ایک ٹیم نے ایک منفرد سبیل کا اہتمام کیا ہے، جو روایتی سبیل سے ہٹ کر نہ صرف پیاس بجھانے کا ذریعہ ہے بلکہ ماحول دوستی کا پیغام بھی دے رہی ہے۔ اس سبیل پر آنے والے ہر شخص کو ایک پودا تحفے میں دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے حصے کا درخت لگا کر ماحول کو سرسبز بنانے میں کردار ادا کرے۔ جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “ SBS Audio ” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا…
24 Jun 2026 · 5 min
آج آپ کو ان بہادر خواتین کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے روایتی سوچ کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی ایک نئی پہچان بنائی۔ اگرچہ یہ خواتین بنیادی تعلیم سے محروم رہیں، لیکن حوصلے، محنت اور عزم کے اعتبار سے کسی سے کم ثابت نہیں ہوئیں۔ سندھ (پاکستان) کے ضلع تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر دریافت ہونے کے بعد نہ صرف علاقے کی معیشت میں تبدیلی آئی بلکہ مقامی خواتین کی زندگیوں میں بھی ایک مثبت انقلاب برپا ہوا۔ ان خواتین نے بطور ڈمپر ڈرائیور خدمات انجام دے کر نہ صرف تھر کے عوام بلکہ پورے پاکستان کو حیران کر دیا۔ جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک…
1 Oct 2026 · 5 min
کراچی (پاکستان) کی ایک گلی میں موجود چھوٹی سی دکان باہر سے دیکھیں تو شاید عام سی لگے، لیکن اندر قدم رکھتے ہی ہر طرف کتابیں ہی کتابیں نظر آتی ہیں۔ پرانی الماریوں میں سجی کتابیں، کہیں پرانے رسالوں کے ڈھیر اور ان کے درمیان بیٹھے 77 سالہ حبیب حسین عباسی۔ یہ عباسی کتب خانہ ہے، جو 1910 میں قائم ہوا۔ ایک صدی سے زیادہ عرصہ گزر گیا، کئی نسلیں آئیں اور گزر گئیں، لیکن اس دکان میں کتابوں کا سلسلہ آج بھی قائم ہے۔ یہاں آنے والوں میں کچھ لوگ اپنی پسند کی کتاب تلاش کرتے ہیں تو کچھ کسی ایسی پرانی کتاب کی تلاش میں پہنچتے ہیں جو انہیں کہیں اور نہیں ملتی۔ ایک صدی سے زائد پرانے کتب خانے کی کہانی بھی دلچسپ ہے اور…
30 Sep 2026 · 8 min
کچھ خواب بڑے وسائل کے محتاج نہیں ہوتے، بس انہیں حقیقت میں بدلنے کے لیے ہمت، محنت اور ایک دوسرے کا ساتھ درکار ہوتا ہے۔ عبداللہ اقبال اور تزمین اقبال نے بھی کچھ ایسا ہی خواب دیکھا اور سوشل میڈیا پر فروٹس کپس کی ویڈیوز سے متاثر ہوکر ایک چھوٹے سے فوڈ کارٹ سے اپنے کاروباری سفر کا آغاز کیا۔ ایلیمنٹ سی کے نام سے شروع ہونے والے اس کارٹ پر دونوں بہن بھائی شہریوں کو تازہ فروٹس کپس اور موسمی جوسز فراہم کر رہے ہیں، جہاں ذائقے کے ساتھ صفائی اور حفظانِ صحت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ #sbsaudiopodcast ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio…
17 Sep 2026 · 6 min
لیاری کی گلیوں میں پلنے والی ایک آواز، جو کبھی گھر والوں سے چھپ کر ریپ کرتی تھی، آج انہی گلیوں کی کہانی دنیا کو سنانے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ صرف آٹھ سال کی عمر میں ریپ کا شوق پالنے والے وقاص نے وقت کے ساتھ اپنی اسی آواز کو ’’کاکے تھاؤزنڈ‘‘ کے نام سے ایک منفرد شناخت دے دی۔ لیاری کی اسٹریٹ لائف، یہاں کے لوگوں اور گلی محلوں کے رنگ کو اپنے ریپ میں سمیٹنے والے کاکے تھاؤزنڈ چاہتے ہیں کہ ان کی موسیقی کے ذریعے دنیا، لیاری کو ایک مختلف انداز سے دیکھے۔ پٹاری میوزک پر گانے ’’کاکے‘‘ سے ملنے والی پذیرائی نے اس سفر کو نئی پہچان دی۔ #sbsaudiopodcast ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک…
16 Sep 2026 · 7 min
کسی کے ہاتھ میں سوئی ہے، کسی کے ہاتھ میں دھاگا اور کسی کے ہاتھ مٹی کو شکل دے رہے ہیں۔ یہ صرف ہنر مند ہاتھ نہیں، بلکہ ایسے ہاتھ ہیں جو محدود وسائل کے باوجود اپنے گھروں کے چولہے بھی جلا رہے ہیں اور سندھ کی صدیوں پرانی روایت کو بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ دیہات کی چار دیواری میں برسوں سے خاموشی سے ہنر دکھانے والی سندھ کی ہزاروں خواتین کو اپنی محنت لوگوں تک پہنچانے کا موقع ملا 18ویں سرتیوں سنگ کرافٹ نمائش میں، جہاں سندھ کے 15 اضلاع سے تعلق رکھنے والی 6 ہزار سے زائد دیہی خواتین کی ہاتھ سے تیار کردہ اشیا پیش کی گئیں #sbsaudiopodcast ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو…